پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگی امیدواروں کوسپورٹ کریں گےتمام کارکنان کو پیغام دیتا ہوں اس الیکشن میں ہم اکھٹے ہیں،قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک July 06, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: پنجاب کی بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتحابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور پیپلزپارٹی رہنما وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پنجاب میں ضمنی انتحابات کے تمام حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں مسلم لیگی امیدواروں کوسپورٹ کریں گے،۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے تمام کارکنان کو پیغام دیتا ہوں اس الیکشن میں ہم اکھٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ملک میں غیر یقینی صورتحال کا جواب بھی دینا ہے،اب مزید کسی مہم جوئی کی اجازت نہیں دے سکتے۔صدر پاکستان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاعوام کی ایک نحوست سے جان چھوٹی،ہمارے پاس بھاگنے کا آپشن بہت آسان تھا عام انتحابات میں چلے جاتے۔اپنی سیاست کو داو پر لگا کر اپنی ریاست کو بچایا ہے۔ ہمیں اچھی طرح پتہ ہے کوئی سیاسی جماعت کسی کے گناہوں کا بوجھ برداشت نہیں کرتی،ہم سب دیانتداری کیساتھ ملکر کوشش کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔