خاتون نے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس طلب کرلی

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کا وقت ضائع کرنے پر خاتون پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

فوٹو فائل

برطانوی خاتون نے گھر سے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس سے مدد مانگی تو سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کا وقت ضائع کرنے کی پاداش میں خاتون پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون کی آڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر سے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس کو طلب کررہی ہے۔

پولیس نے آڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 پر موصول ہونے والی فضول فون کالز میں سے ایک ہے، روزانہ تقریباً 120 ایسی فون کالز موصول ہوتی ہیں جو پولیس کا وقت ضائع کرتی ہیں۔
Load Next Story