اقرا عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

دونوں نے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا


ویب ڈیسک July 06, 2022
—فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا دے دیا۔

ان دنوں دونوں دبئی میں ہیں اور گولڈن ویزا ملنے سے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا۔




خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے 'گولڈن ویزا' جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں