برطانوی کاروباری شخصیت نے سرد جنگ کا ریڈار سسٹم خرید لیا

یہ بڑا ریڈار سسٹم برطانیہ کے ایک فضائی دفاعی اسٹیشن رائل ایئر فورس نِیٹِس ہیڈ میں قائم ہے


ویب ڈیسک July 09, 2022
اس ریڈار کا تعلق سرد جنگ دور سے ہے

دنیا کے امیر ترین افراد جہاں مہنگی ترین گاڑیاں اور پُرتعیش کشتیاں خرید کر اپنے مہنگے شوق پورے کرتے ہیں وہیں ایک برطانوی کاروباری شخصیت ولیم سچیتی نے برطانیہ کے شہر ناروچ میں قائم سرد جنگ دور کا ایک ریڈار اسٹیشن خریدا ہے۔

سچیتی نے اپنی خود کار گاڑیوں کی آزمائش کے لیے نجی سڑکوں کا ایک جال خریدا جس میں یہ ریڈار سسٹم ان کو بطور بونس ملا۔

یہ بڑا ریڈار سسٹم برطانیہ کے ایک فضائی دفاعی اسٹیشن رائل ایئر فورس نِیٹِس ہیڈ میں قائم ہے۔ 2010 میں اس کی فروخت کا اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں اس کی قیمت 47 لاکھ 80 ہزار ڈالرز لگائی گئی تھی۔ تاہم، سچیتی نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے یہ سسٹم کتنے میں خریدا ہے۔

بین الاقوامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دیگر کے لیے وہ کرسکتا ہے جو بچپن میں اسٹار ٹریک نے ان کے لیے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریڈار سسٹم کو کام کے قابل بننے میں تقریباً دو سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

سچیتی اکیڈمی آف روبوٹکس نامی کمپنی کے مالک ہیں۔ یہ کمپنی Kar-goنامی خود کار گاڑیاں بناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں