دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کی تلاش جاری،ریسکیو


ویب ڈیسک July 06, 2022
فوٹو : فائل

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے تین بچوں میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، ریسکیو کے مطابق دو بہنیں کزن کے ساتھ دریا پر تفریح کی غرض سے گئیں تھیں۔

یسری نامی بچی دریا کے کنارے گئی تو پاؤں پھسل گیا، جس پر اُس کی بہن نور فاطمہ اور عون بچانے کے لیے بھاگے تو تینوں ہی دریا میں ڈوب گئے۔

وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی تو رضاکاروں اور تیراکوں کی مدد سے دریا سے دو بچوں کی لاشوں کو نکالا گیا۔ حکام کے مطابق تینوں بچوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں