عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار

عدالت نے پیکا ایکٹ کی دفعات خارج کرتے ہوئے عمران ریاض کو اٹک سول جج کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی


کورٹ رپورٹر July 06, 2022
فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اینکر عمران ریاض خان کے خلاف درج مقدمے میں شامل ایف آئی اے کی تمام دفعات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایکپریس نیوز کے مطابق عمران ریاض خان کے وکیل کی جانب سے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سول جج نے سماعت کی۔

عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم اس موقع پر کوئی سرکاری وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، تفتیشی افیسر نے عمران ریاض کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی زبانی استدعا کی۔

معزز جج نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا اور پھر اسے سناتے ہوئے عمران ریاض خان کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات کو غیر قانونی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: عمران ریاض کی گرفتاری، کیس ہمارے دائرہ اختیار کا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

عدالت نے اٹک سٹی تھانے میں درج مقدمے میں دیگر فوجداری دفعات پر ضمانت کے لئے عمران ریاض کو رات بارہ بجے سے قبل اٹک سول جج کے سامنے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کی ایف آئی آر سے پیکا ایکٹ، ایف آئی اے دفعات خارج کر دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں