سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن سپاہی شہید

دہشت گردوں کی تلاش کےلیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 جولائی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔


آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک سپاہی بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔

شہید سپاہی کی شناخت 23 سالہ وحید خان کے نام سے ہوئی ہے جو نوشیرہ کا رہائشی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش کےلیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
Load Next Story