
پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریزمس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کی محبت بھری کہانی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
گزشتہ سال جب یہ تصدیق سامنے آئی کہ پاکستانی اداکار فواد خان'مس مارول سیریز' کا حصہ ہوں گے اس وقت سےہی مداح یہ سیریز ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا (حسن) اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پردادی (عائشہ) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے، چوتھی قسط میں ایک تصویر کے زریعے فواد خان کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی تھی جس بعد مداح انہیں کردار ادا کرتا دیکھنے کےلئے بےقرار تھے۔
تاہم اب سیریز میں اداکار کی باقاعدہ انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں سوشل میڈیا پر بھی اس جوڑی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
I AM SCREAMINGGGGGGGGGG!!!!!! FINALLYYYYYYY. WAITED SO LONG. ♥️♥️♥️♥️#FawadKhan #msmarvel pic.twitter.com/kR5Jp3SYQN - Kinza Nisar (@kinza_nisar38) July 6, 2022
نئی قسط میں ایک بار پھر تقسیم برصغیر سے قبل کا دور فلمایا گیا جس میں فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
مداحوں نے سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا اور ان کی اداکاری کو بےحد سراہا جبکہ فواد خان کا نام ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔
If hotstar does number crunching their highest views after IPL will be latest episode of #MsMarvel because.....FAWAD KHAN pic.twitter.com/qPUgfrnCzV
- Sonia Singh (@thesinghsonia) July 6, 2022
The hottest MCU Couple ❤️❤️#Fawadkhan #msmarvel pic.twitter.com/irPJgcpNgj
- Sadia Jeelani (@JeelaniSadia) July 6, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔