جھمپیر میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل 8مزدور جاں بحق

کوئلہ کان میں پھنسے مزید ایک مزدوروں کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک July 07, 2022
فائل : فوٹو

PARIS: ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر میں برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل ہونے سے 8 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کوئلے کی کان سے 40 گھنٹے بعد 8 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کان سے مزید ایک مزدور کی تلاش جاری ہے۔

دو روز قبل جھمپیر میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک برساتی پانی کوئلے کی کان میں داخل ہوا تھا جس کے باعث 9 مزدور کان کے اندر ہی پھنس گئے تھے۔

سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں عملے کو تاخیر کا سامنا ہے۔

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن کے مطابق ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ مزدور بچے کی لاش جلد از جلد نکال لی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے بتایا کہ آٹھ مزدوروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سوات روانہ کروا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں