قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مساجر ملنگ علی کورونا وائرس میں مبتلا

(فوٹو: ٹوئٹر) مساجر ملنگ علی کورونا وائرس میں مبتلا

سری لنکا پہنچتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم سپورٹ اسٹاف میں موجود مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا جس کے بع وہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔


دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہوگا۔
Load Next Story