بارش کے بعد شارع فیصل کی ابتر حالت علی انصاری انتظامیہ پر برہم

ہر سال یہی ہوتا ہے مایوس ہوں لیکن حیرانی بالکل نہیں ہے

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انتظامیہ بارش کی باعث شہر کی حالت خراب ہونے پر انتظامیہ پر برس پڑے۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اندرونِ سندھ سمیت کراچی کی صورتحال بھی ابتر ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے جہاں عام شہری پریشان ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی انتظامیہ پر سیخ پا ہیں۔


اداکار علی انصاری نے سوشل میڈیا کے ایک پیج پر جاری ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہےجس میں لال کوٹھی شارع فیصل کا منظر دکھایا گیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی تھی۔



اداکار نے اپنی انسٹااسٹوری میں اظہارِ برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ 'شہر کے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے کیا کبھی بہتری کے آثار نظر آئیں گے؟'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہر سال ان ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مایوس ہوں لیکن حیرانی بالکل نہیں ہے'۔
Load Next Story