صحافت اور صحافی حکومت کے نشانے پر ہیں شیخ رشید
معیشت ہی قومی سلامتی کی ضامن ہوتی ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صحافت اور صحافی حکومت کے نشانے پر ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔ ملک آئی ایم ایف کے نرغے میں ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول، مہنگائی کے ماروں کو حکمرانوں کے گریبانوں تک لے کر جائے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی کی ضامن ہوتی ہے۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ صحافت اور صحافی حکومت کے نشانے پر ہیں۔ 17 جولائی کا ضمنی الیکشن فیصلہ کن ہوگا۔