کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 9 روپے سے زائد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

کے الیکٹرک صارفین پر اضافی قیمت کا اطلاق جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا،نیپرا


ویب ڈیسک July 07, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا،جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے اور اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارج کئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،اضافہ صرف جولائی اوراگست کے بلوں پر ہوگا۔

نیپراکے مطابق اتھارٹی نے 4 جولائی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں