کراچی میں بارش سے اربن فلڈنگ کے باعث گرین لائن بس سروس معطل

صورت حال بہتر ہوتے ہی بس سروس دوبارہ شروع کردی جائے گی، انتظامیہ


ویب ڈیسک July 07, 2022
فوٹو فائل

شہر قائد میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کو معطل کردیا گئی۔

انتظامیہ کے مطابق ٹریک اور گاڑیوں سمیت تمام تنصیبات محفوظ ہیں، سرجانی ٹاؤن میں بسوں کے ڈپو پر بھی گاڑیاں اور تنصیبات محفوظ ہیں البتہ ناگن چورنگی کے اطراف بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے سروس معطل کی گئی۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی صورت حال بہتر ہوتے ہی بس سروس کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس سروس کے اوورہیڈ پل بارش کے پانی کی وجہ سے ٹپک رہے ہیں اور بس اسٹیشنزمیں بھی پانی جمع ہے۔

گرین لائن بس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سروس معطل کرنے کا مقصد تنصیبات اور گاڑیوں کو بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال میں محفوظ رکھنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں