عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان
متعلقہ حکام کو عوام کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے لیے بڑے پیمانے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
MOSCOW:
محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں مون سون سسٹم مسلسل داخل ہو رہا ہے اور عید کی تعطیلات کے دوران یعنی 9 اور 10 جولائی سے اس کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے، نتیجتاً ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ وفاقی وزارتوں، محکموں، صوبائی حکومتوں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، ان کے منسلک محکموں بشمول ضلعی انتظامیہ ، میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور میٹروپولیس کو چوکنا رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے.
عید کی تعطیلات کے دوران متوقع صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، این ڈی ایم اے نے ریسکیو،ایمرجنسی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارش،سیلاب کیوجہ سے ہونے والے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے عملہ اور سامان دستیابی یقینی بنائیں.
این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ایڈوائزری دی ہے کہ وہ اربن فلڈنگ کی صورت میں ڈی واٹرنگ پمپس اور انکو چلانے کیلئے جنریٹرز اور پٹرول کی دستیابی کے ساتھ ضروری انوینٹری،آلات کی پہلے سے تنصیب کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشنز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے دوران نالوں کی صفائی اور سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کو یقینی بنائیں تاکہ موسلا دار بارش کی صورت میں نالوں میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے
مزید برآں، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نشینل ہائے وے اتھارٹی، فرنٹیئر ورک اورگئنزیشن اور سول اینڈ ورکس کی معاونت سے سڑکوں کی بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں ضروری مشینری کی پہلے سے موجودگی کو یقینی بنائیں۔
مزید برآں، این ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام اور محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون کے دوران عوام کے لیے ضروری احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں۔