ہمارا مقابلہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھی ہے عمران خان

ہم سب کو مل کر میر جعفر اور میر صادق کا مقابلہ کرنا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین


ویب ڈیسک July 07, 2022
[فائل-فوٹو]، فوٹو اسکرین گریب

MOSCOW/ KYIV: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر میر جعفر اور میر صادق سے مقابلہ کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے دھرم پورہ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کے ہوتے ہوئے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، ہم سب کو مل کر میر جعفر اور میر صادق کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ لوٹے مشرک ہیں، خدا ان کا واشنگٹن ہے اور یہ پیسوں کے پجاری ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ محض اب ان چوروں سے نہیں بلکہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔ الیکشن کمیشن حمزہ کُکڑی کے ساتھ مل کر انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیے: حمزہ جو مرضی کرلو الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان کا حمزہ شہباز کو چیلنج

انہوں نے کہا کہ ان چوروں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ای وی ایم مشین بھی نہیں آنے دی۔ سندھ کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ 15 فیصد لوگ پولیس کے ڈر سے الیکشن میں کھڑے ہی نہیں ہوئے۔ ای وی ایم مشین بھارت میں بھی استعمال ہوتی ہے، اگر یہاں بھی اس کا استعمال ہو تو دھاندلی ختم ہوجائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو امریکا! تم باہر سے بیٹھ کر جو بھی کرو، تم سے بڑی سپر پاور اللہ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں