امریکا میں کپل شرما کو اپنا لائیو شو کیوں ملتوی کرنا پڑا

معروف کامیڈین کو اپنی ٹیم کے ہمراہ 9 جولائی کو امریکی شہر نیویارک میں پرفارم کرنا تھا


Web Desk July 07, 2022
فوٹو: فائل

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو امریکا میں شیڈول کی ترتیب بگڑنے پر اپنا لائیو شو ملتوی کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما اپنی ٹیم کے ہمراہ ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں 9 جولائی کو انہیں شہر نیو یارک میں لائیو شو کرنا تھا لیکن شیڈول متاثر ہونے پر تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شو کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا جو شہری ٹکٹیں خرید چکے ہیں وہ نئے شیڈول کے مطابق استعمال کرسکیں گے۔

جبکہ شہروں کے پاس ٹکٹیں واپس کرکے پیسے وصول کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔