الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا

غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 08, 2022
فوتو فائل

ISLAMABAD: اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیخوپورہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔

عمران خان کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات قرار دیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباو میں نہیں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |