خوش فہمی میں نہ رہیں کامن ویلتھ گیمز میں اچھے نتائج ملنا مشکل ہے کوچ ہاکی ٹیم

موسم اور کنڈیشنز سمیت ہمارے حق میں کچھ بھی آسان نہیں ہوگا، ایکمین

موسم اور کنڈیشنز سمیت ہمارے حق میں کچھ بھی آسان نہیں ہوگا، ایکمین (فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن)

قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ ایکمین کہتے ہیں کہ کامن ویلتھ گیمز میں اچھے نتائج ملنا مشکل ہیں، ہمیں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موسم اور کنڈیشنز سمیت ہمارے حق میں کچھ بھی آسان نہیں ہوگا، ان گیمز میں ٹاپ رینک ٹیموں سے مقابلہ ہے، کوشش ہوگی کہ ان کو سخت چیلنج دےکر اپنی پرفارمنس سے حیران کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے اور وہ ناممکن کو ممکن بناسکتےہیں، ہمیں اپنی پرفارمنس کے گراف کو بہتر بنانا ہے، ویزا مسائل کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ کو جوائن کیا، کوشش ہوگی کی عید کے بعد جتنا وقت ہے اس میں بہترین تیاری کے ساتھ برمنگھم جائیں۔

علاوہ ازیں کامن ویلیتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ عید کی تعطیلات کی وجہ سے ختم کردیاگیا، آسٹریلوی ٹرینر نے ہوٹل میں اپنی 37 ویں سالگرہ بھی منائی۔


لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر صبح کے ٹریننگ سیشن کے بعد کھلاڑیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، ہیڈکوچ ایکمین کےمطابق کھلاڑیوں کو اب دوبارہ گیارہ جولائی کی شام کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، گیمز سے پہلے بھرپورٹریننگ کرنا چاہتےہیں، اس لیے زیادہ چھٹیاں نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگفرائیڈ ایکمین نے بھی کھلاڑیوں کیساتھ روزہ رکھا

انہوں نے کہا کہ اٹھائیس جولائی سے شروع ہونے والی کامن ویلیتھ گیمز کے لیے قومی ٹیم کی بائیس جولائی کی شب برمنگھم روانگی کا پلان ہے۔

غیر ملکی کوچز نے کیمپ ختم ہونے کے بعد ٹرینر ڈینیل بیری کی 37 ویں سالگرہ منائی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
Load Next Story