
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جودھپورمیں سلمان خان کے وکیل کو موصول ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کا انجام بھی سدھو موسے والا ہوگا۔ خط کے آخر میں سدھو موسے والا کے قاتلوں لارنس بشنوئی اورگولڈی برار کے دستخط موجود ہیں۔
اس سے قبل سلمان خان اوران کے والد کو بھی موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔