پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی منصفانہ الیکشن نہیں چاہتے عمران خان

حالیہ رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایم کی مخالفت کیوں کی


ویب ڈیسک July 08, 2022
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے طریقوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا، سابق وزیراعظم (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔

 



عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔

یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں