پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی منصفانہ الیکشن نہیں چاہتے عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔
پتن کی اس رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کردیاکہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کیطرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے EVMs کی مخالفت کیوں کی۔ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھاhttps://t.co/wrw4rCwWzt
عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔
یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔