ٹرین کی چھت پر سوار مسافر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئے 2 جاں بحق
ماڑی ایکسپریس لاہور سے سرگودھا جارہی تھی کہ چنیوٹ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا
ٹرین کی چھت پر سوار مسافر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق ماڑی ایکسپریس لاہور سے سرگودھا جارہی تھی کہ جس میں مسافر عید کی خوشیاں منانے کے لیے گھر جارہے تھے اور رش کے باعث ٹرین کی چھت پر سوار تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ چنیوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں مسافر تاروں سے ٹکرا گئے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق میانوالی سے ہے۔