بلوچستان میں بارشوں سیلابی ریلوں میں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی
صوبے بھر میں 353 گھروں کو نقصان پہنچا، بلوچستان حکومت
LONDON:
بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سمیت مختلف واقعات میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 353 گھروں کو نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک تقسیم کی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
فرح عظیم شاہ کے مطابق بارشوں سے کوئٹہ، لسبیلہ، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، بارکھان، ژوب اور ڈیرہ بگٹی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔