این سی او سی نے حج سے واپسی پر کورونا منتقلی کا خدشہ ظاہر کردیا

ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو گھر میں 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک July 08, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ائرپورٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں (فوٹو فائل)

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے حج کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے والوں کے ذریعے کورونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے حجاج کرام کی واپسی پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اےرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ٹیسٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور اور ملتان ائرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام مسافروں کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو گھر میں 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے ائرپورٹ انتظامیہ، ائرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور محکمہ صحت کے عملے کو بلا تعطل ٹیسٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں