یوں لگا زندگی ختم ہوگئی شہروز کاشف کی ویڈیو جاری

صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے، شہروز کاشف


Sports Reporter July 08, 2022
صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے، شہروز کاشف

نانگا پربت کی چوٹی سے زندہ لوٹ آنے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ایک وقت پر سوچ لیا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی۔

گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں۔

20 سالہ شہروز کاشف کہتےہیں کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، سات ہزار پانچ سو میٹر بلندی پرمائنس 45 میں برف کھودکر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

انہوں نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکےیہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں