لاہور ایئرپورٹ پر  صبح کے وقت لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی

ملکی اورغیرملکی ائیرلائنز کو پابندی سے متعلق نوٹس جاری کردیا گیا ہے،پی آئی اے انتظامیہ


July 08, 2022
لینڈنگ اورٹیک آف پر پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لئے ہوگا:فوٹو:فائل

لاہور ائیرپورٹ پرصبح کے وقت لینڈنگ اورٹیک آف پرپابندی عائد کردی گئی۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق لاہورائیرپورٹ پرپرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے بعد صبح کے وقت طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک آف پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ مون سون کی وجہ سے ایرپورٹ کے اطراف پرندوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لینڈنگ اورٹیک آف پر پابندی کا اطلاق 11 جولائی سے دو ماہ کے لئے ہوگا۔قومی ائیرلائن نے اس سلسلے میں ملکی اورغیرملکی ائیرلائنز کو وقت کی پابندی پرعملدرآمد کےلئے نوٹم جاری کردیا ہے۔پی آئی اے نے پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ پرفضائی سفر محفوظ بنانے کےلئے آگاہی مہم جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں