لاہور میں ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے3ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 2رائفلز، میگزینز، درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔


ویب ڈیسک July 08, 2022
ملزمان کے قبضے سے 2رائفلز، میگزینز، درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ISLAMABAD: ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف ایکشن جاری ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے3ملزمان گرفتارکرلیے۔ شہر میں دفعہ144 کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈولفن نے دوران پٹرولنگ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے 2رائفلز، میگزینز، درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان حبیب،بابر اور عمران کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ڈولفن صاعد عزیز نے کہا کہ پرائیویٹ گارڈز کی ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں