امریکا نے پاکستانی نژاد خضر خان کو اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا

خضر خان کے بیٹے ہمایوں خان نے عراقی جنگ میں حصہ لیا تھا


ویب ڈیسک July 08, 2022
صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خضر خان کو ایوارڈ سے نوازا، فوٹو: ٹوئٹر

QUETTA: امریکا صدر جو بائیڈن نے ایک پُروقار تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پاکستانی نژاد خضر خان کو میڈل آف فریڈم عطا کیا۔ امریکی صدر نے یہ میڈل خضر خان کو خود پہنایا اور تعریفی کلمات کہے۔

پاکستانی نژاد خضر خان نے کو یہ ایوارڈ ان کے بیٹے ہمایوں خان کی بہادری ہر دیا گیا۔ ہمایوں خان امریکی فوج کا حصہ تھے اور عراق جنگ کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان دیکر ساتھیوں کو بچایا تھا۔

ہمایوں خان کو اس بہادری پر امریکی فوج کا اعلیٰ میڈل بھی دیا گیا جو ان کے والد خضر خان نے ہی وصول کیا تھا اور اس موقع پر انھوں نے جذباتی تقریر کی تھی۔

خیال رہے کہ 2016 کے امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد خضر خان نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور تنقید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں