پیر نے گاڑی ہتھیانے کیلئے مرید کو قتل کردیا

پولیس نے گاڑی برآمد کرلی لیکن مقتول کی لاش تاحال برآمد نہ کرسکی

فوٹو فائل

لاہور:
پنجاب میں پیر نے گاڑی پر قبضہ کرنے کےلیے اپنے مرید کو اغوا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے چند مسافت پر واقع علاقے باٹا پور سے اغوا ہونے والے شہری کو یپر نے قتل کردیا۔


مقتول اکبر علی اپنے پیر سید وسیم شاہ سے ملنے بدملہی گیا تھا جس کے بعد واپس نہیں لوٹا، اہل خانہ نے اکبر سے رابطہ نہ ہونے پر باٹا پور تھانے میں اغوا کا مقدمہ دو روز قبل ہی درج کروایا تھا۔

ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پیر سید وسیم شاہ نے گاڑی ہتھیانے کےلیے مرید اکبر علی کو قتل کیا، پولیس نے مقتول اکبر علی کی گاڑی ملزم کی بہن کے گھر سے برآمد کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکبر علی کے خون آلود کپڑے اور دیگر اشیاء پیر خانے سے برآمد ہوئے ہیں تاہم مقتول کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے۔
Load Next Story