سینئر صحافی عمران ریاض چکوال سے سی آئی اے سینٹر لاہور منتقل

تعاقب کرنے پر پولیس نے عمران ریاض کے وکیل کو متعدد مرتبہ دھوکا دینے کی کوشش کی


ویب ڈیسک July 08, 2022
فوٹو فائل

سینئر صحافی عمران ریاض کو پرائیوٹ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں چکوال سے لاہور منتقل کردیا گیا، پولیس نے تعاقب کرنے پر اینکر پرسن کے وکیل کو متعدد بار دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا، اس دوران سیکیورٹی عملے نے اینکرپرسن کو موٹروے پر لاہور میں داخل ہونے سے قبل سول گاڑی میں منتقل کیا۔

اینکر پرسن کو انسپکٹر ظہیر الدین اور انسپکٹر سرور نے سول گاڑی میں اپنے ہمراہ بٹھایا، سی آئی اے کوتوالی میں ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی قیصر مشتاق نے عمرام ریاض کو تحویل میں لیا

عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملے نے تعاقب کرنے پر متعدد مرتبہ وکیل عمران ریاض کو دھوکا دینے کی کوشش کی اور عمران ریاض کو گاڑی میں بٹھا کر ٹھوکر نیاز بیگ، اڈا پلاٹ ، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں ایک گھنٹے سے زائد گھمایا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں