دنیا کی باریک ترین گھڑی متعارف قیمت صرف 18 لاکھ ڈالر
اس گھڑی کو ہاتھوں سے جوڑا گیا ہے جسے بنانے اور آزمائشی مراحل سے گزرنے میں 6000 گھنٹے صرف ہوئے
رواں سال کےابتداء میں بلغری نامی زیورات کی کمپنی نے دنیا کی سب سے باریک گھڑی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب گھڑیوں کی کمپنی رچرڈ ملے نے بازی لے جاتے ہوئے ایک گھڑی متعارف کرائی ہے جسے فراری کے اشتراک سے ڈِیزائن کیا گیا ہے۔
RM UP-01 فراری کی موٹائی بلغری کی آکٹرو فِنیسِمو سے 0.05 ملی میٹر کم ہے اور اب اس گھڑی کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی مہین ترین مکینیکل گھڑی ہے۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ صرف 1.75 ملی میٹر موٹی RM UP-01 گھڑی تکنیکی قابلیت کی کامیاب مثال اور گھڑیوں کی مکینیک میں ایک نئی سوچ کا مظہر ہے۔
اگر آپ اسے خریدنے کا سوچ رہے ہوں تو یہ بات ذہن نشین رہے کہ RM UP-01 کی قیمت 18 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انتہائی چپٹی ہونے کی باوجود کمپنی ایسی گھڑی بنانے کے لیے پُرعزم ہے جس میں وہ تمام چیزیں موجود ہوں جو کمپنی کے دیگر ماڈلز میں موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق گھڑی کو بننے اور آزمائشی مراحل سے گزرنے میں 6000 گھنٹے لگے۔ اس گھڑی کو ہاتھوں سے جوڑا گیا ہے اور اس میں 45 گھنٹے کے قریب توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔