پمز اسپتال میں خاتون کی ہلاکت کا معاملہ فارماسسٹ اور دو ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن

معطل کیے جانے والوں میں پمز اسپتال کے ڈائریکٹر، گائنی ہیڈ ڈاکٹر اور فارماسسٹ شامل ہیں، نوٹی فکیشن

—فائل فوٹو

ISLAMABAD:
وزارت صحت نے پمز اسپتال میں زائد المیعاد (ایکسپائر) ادویات کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے معاملے پر ایک فارماسسٹ اور دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔

علاوہ ازیں وزارت صحت نے پمز اسپتال کی مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ڈسپنسری سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے۔


وزارت صحت کی جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں پمز اسپتال کے ڈائریکٹر، گائنی وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر اور فارماسسٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ میں زائد المیعاد انجکشن لگنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 7 خواتین کو آئی سی یو منتقل کرنا پڑ گیا تھا۔

 
Load Next Story