حب میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم 6 مسافر جاں بحق

حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے کراچی جب کہ وین کراچی سے خضدار جارہی تھی، پولیس


ویب ڈیسک July 08, 2022
فوٹو: فائل

LONDON: بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر حب کے علاقے وندر میں بس اور ویب کے درمیان ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچا اور جاں بحق و زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کنے بتایا کہ حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے کراچی جب کہ وین کراچی سے خضدار جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں