متحدہ عرب امارات پاكستان كو 3000 میگاواٹ بجلی فراہم كرے گا

العقیلی گروپ نے پاكستان كو ایران كے راستے بجلی كی فراہمی كے لئے پاكستان كے نیشنل گرڈ تک سپلائی لائن بچھانے كے عزم۔۔۔

حكومت كا لوڈ شیڈنگ كے خاتمے كے لئے یہ منصوبہ بڑی كامیابی ہوگی، خواجہ آصف فوٹو: فائل

KARACHI:

وفاقی وزارت پانی وبجلی اور عرب امارات كے العقیلی گروپ كے درمیان پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے مفاہمت كی یادداشت پر دستخط كئے گئے۔



وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور العقیلی گروپ آف دبئی كے چیف ایگزیكٹو آفیسر محمد سعید العقیلی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط كئے، العقیلی گروپ نے پاكستان كو ایران كے راستے بجلی كی فراہمی كے لئے پاكستان كے نیشنل گرڈ تک سپلائی لائن بچھانے كے عزم كا بھی اظہار كیا۔


اس موقع پر خواجہ آصف نے كہا كہ منصوبے كی تكمیل سے دونوں ممالک كے کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحكم ہوں گے اور حكومت كا لوڈ شیڈنگ كے خاتمے كے لئے یہ منصوبہ بڑی كامیابی ہوگی۔

Load Next Story