بریڈ پٹ میرا کردار بہترین انداز میں ںبھاسکتے ہیں احمد شہزاد

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ ،81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں

ISLAMABAD:
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بہترین اداکار قرار دے دیا۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایک پروگرام کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کہا کہ بریڈ پٹ میرا کردار بہترین انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد نے بتایا کہ اگر مجھ پر بائیوپک بنائی گئی تو بریڈ پٹ میرا کردار اچھے طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ ،81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں جب کہ وہ 2009 آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔
Load Next Story