عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے
نشان امتیاز،پاک فوج نے شیلڈ آف آنرسمیت کئی ممالک نے بھی اعزازات سے نوازا
معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے۔
عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی۔
عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ اپنی خدمات کا آغاز 1951 میں ایک ڈسپنسری قائم کرکے کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس کو 1997 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر شامل کیا گیا۔پاکستان کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔