وزیر آباد بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

اسکواڈرن لیڈر (ر) وارث اقبال کو 20 سالہ بیٹے مصطفیٰ نے جائیداد کی خاطر قتل کیا

پولیس نے تعاقب کر کے ملزم کو قابو کر لیا، ملزم پہلے بھی باپ پر قاتلانہ حملہ کر چکا (فوٹو:فائل)

جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا جب کہ پولیس نے فرار کی کوشش کے دوران اسے قابو کر لیا۔

جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اسکے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ ڈالی۔


اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی فرخ لطیف نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم موقع سے فرارہو گیا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کر کے تھانہ سٹی جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

 
Load Next Story