ورلڈکپ کے کاؤنٹ ڈاؤن پوسٹر میں بابر اعظم کی کمی کھٹکنے لگی

سوشل میڈیا صارفین اور شائقین نے اس غفلت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

سوشل میڈیا صارفین اور شائقین نے اس غفلت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

MADRID:
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے کاؤنٹ ڈاؤن پوسٹر میں قومی ٹیم کے کپتان اور رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان بابراعظم کی کمی کھٹکنے لگی۔

میگا ایونٹ میں 100 دن باقی رہ جانے پر میلبورن میں تقریب کے ساتھ ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا پر بھی تصاویر اور پیغامات جاری کیے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئرکیے گئے ایک پوسٹر میں گلین میکسویل، راشد خان، شکیب الحسن اور شاہین شاہ آفریدی سمیت کرکٹرز موجود ہیں، آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو بھارت نے انگلینڈ کیخلاف گزشتہ ٹی20 میچ سے ہی ڈراپ کردیا تھا، حیران کن طور پر ان کی تصویر بھی شامل ہے مگر اس فارمیٹ میں عالمی نمبر ون بیٹر بابراعظم کو نگاہیں تلاش کرتی ہی رہ گئیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے آئی سی سی رینکنگ سے متعلق اپنی خواہش ظاہر کردی

سماجی رابطوں کی سائٹ پر آئی سی سی کے پوسٹر پر بابراعظم اور محمد رضوان کی تصاویر نہ ہونے پر شائقینِ کرکٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔







Load Next Story