ٹام کروز نے ’ٹاپ گن میورک‘ میں کام کرنے کیلئے کتنا معاوضہ لیا

فلم ریلیز کے بعد سے اب تک1 ارب ڈالرز سے زائد کما چکی ہے

ٹام کروز نے 1986 میں ٹاپ گن میں کام کیا تھا(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ کی مشہور فلم 'ٹاپ گن میورک' ریلیز سے اب تک 1 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

تاہم جہاں اس فلم نے دنیا بھرسے خوب کمایا وہیں ایکشن ہیرو ٹام کروز بھی کروڑوں ڈالرز کا معاوضہ وصول کر چکے ہیں ٹام کروز نے 1986 میں ٹاپ گن میں کام کیا تھا اور 3 دہائیوں بعد ایک بار پھر وہی کردار بڑی اسکرین پر فلم کے سیکوئل میں ادا کیا جس کیلئے انہیں فلم میکرز کی جانب سے ایک کرو ڑ25 لاکھ ڈالرز فیس ادا کی گئی۔

تاہم اداکار نے کنٹریکٹ میں کچھ شرائط شامل کی تھیں جس کے مطابق فلم کی آمدنی میں سے کچھ حصہ ٹام کروز کو اس وقت ادا کیا جائے گا جب باکس آفس بزنس ایک مخصوص ہندسے کو عبور کرلے گا۔


جس کے تحت سنیماؤں سے ہونے والی آمدنی کے ساتھ ساتھ فلم کے اسٹریمنگ اور دیگر ذرائع سے ہونے والے بزنس سے بھی ٹام کروز کو حصہ ادا کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس فلم سے 8 سے 10 کروڑ ڈالرز کے درمیان کما سکتے ہیں جبکہ حتمی رقم طے کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ٹاپ گن میورک 27 مئی 2022 کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک فلم 1 ارب ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔

Load Next Story