ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

اپریل کے اختتام پر مسک نے ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا


ویب ڈیسک July 09, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) اپریل کے اختتام پر مسک نے ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجی خلائی کمپنی کے مالک ایکون مسک نے گزشتہ روز ٹوئتر کو خریدنے کے فیصلے کو ترک کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔

ٹیسلا کے مالک نے دلیل بھی پیش کی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا

ٹوئٹر خریداری کے معاہدے سے ایلون مسک کی دستبرداری کے اعلان کے بعد اسٹیک ہولڈرز نے قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ دونوں فریقین کے مابین اپریل میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ اگر کوئی فریق معاہدے سے دستبردار ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو انہیں 1 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرے گا۔

قبل ازیں مئی کے وسط میں مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹوئٹر صارفین کی مجموعی تعداد سمیت اسپیم اکاؤنٹس کی 5 فیصد سے بھی کم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں