ریلوے کا ٹرین آپریشن تاحال معمول پر نہ آسکا

انتظامیہ دو دو ٹرینوں کو ایک ٹرین بنا کر چلانے لگی ہے


ویب ڈیسک July 09, 2022
فوٹو : ٹویٹر

ملک میں مون سون بارشوں اور جھمپیر میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا۔

ٹرینیں 48 گھنٹے سے بھی زیادہ تاخیر کا شکار ہیں جبکہ آبائی علاقوں میں عید منانے جانے والے ٹرینیں لیٹ ہونے سے گھنٹوں پلیٹ فارموں پر بھیٹنے پر مجبور ہیں۔

ٹرینوں کی تاخیر اور مسافر بوگیوں کی کمی کی وجہ سے انتظامیہ دو دو ٹرینوں کو ایک ٹرین بنا کر چلانے لگی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو کراچی ایکسپریس ٹرین میں ضم کرکے شام ساڑھے 5بجے لاہور سے روانہ کیا جائے گا۔ پاک بزنس ایکسپریس ٹرین نے گزشتہ روز 8 جولائی کو سہ پہر 4 بجے روانہ ہونا تھا۔

قراقرم ایکسپریس کو شاہ حسین ایکسپریس کے ساتھ ضم کرکے شام ساڑھے 7بجے چلایا جائے گا، قراقرم ٹرین نے گزشتہ روز 8 جولائی کو سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا۔

ٹرینوں کی تاخیر کے باعث لوگوں نے لاکھوں روپے ٹکٹوں کی مد میں ری فنڈ لے لیا، ٹکٹیں ری فنڈ ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں