آسکر کیلئے نامزد ’دی گاڈ فادر‘ اسٹار جیمز کین انتقال کر گئے
اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی
آسکر کے لیے نامزد ہالی ووڈ کے نامور 'گاڈ فادر' اداکار جیمز کین انتقال کر گئے۔
مشہور امریکی فلم 'دی گاڈ فادر' میں گینگسٹر سونی کورلیون کا مقبول کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیمز کین گزشتہ روز 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی تاہم ان کی موت کی وجہ اور مقام کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اہلِ خانہ نے ٹوئٹ کے زریعے اداکار کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا 6 جولائی کو انتقال ہو گیا ہے'۔
کین کو 1972 مشہورِ زمانہ فلم "دی گاڈ فادر" میں گرم مزاج گینگسٹرکورلیون کا بہترین کردار نبھانے کے لئے معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
انہوں نے 1974 میں 'دی گاڈ فادر' کے سیکوئل میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا جس پر انہیں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا جبکہ 'برائن سونگ''میزری'، 'دی یارڈز' اور 'ایلف' جیسی فلموں پر انہیں 4 گولڈن گلوبز اور ایک ایمی ایوارڈ کے لے بھی نامزد کیا گیا۔