رحیم یار خان ڈاکوؤں کا زمیندار کے گھر پر دھاوا مزاحمت پر 3 افراد قتل

جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل، ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا (فوٹو فائل)

لاہور:
نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار کے گھر پر لوٹ مار کے لیے دھاوا بولا اور مزاحمت کرنے پر گولیاں چلا دیں، جس سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ احمد پور لمہ کی حدود بستی درگڑہ میں گزشتہ شب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال صادق آباد منتقل کردیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ شب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ کچے کا دور کیا تھا ، جس ے چند گھنٹوں بعد ہی ڈاکوؤں نے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ آئی جی پنجاب کے سینئر پولیس افسران کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات کے بعد ڈی پی او رحیم یار خاں دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فائرنگ کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
Load Next Story