احسن اقبال کو دیکھ کر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

RAWALPINDI:
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے خلاف ایک ریسٹورینٹ میں چور چور کے نعرے لگ گئے۔

سینئر لیگی رہنما احسن اقبال بھیرہ انٹرچینج پر ایک ریسٹورنٹ میں کھانے پینے گئے تو وہاں انہیں دیکھ کر خواتین اور بچوں نے چور چور کے نعرے لگا دیے۔ احسن اقبال نے جواب میں انہیں کہا کہ یہ عمران خان کے جاہل ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔



احسن اقبال نے بتایا کہ میں کافی لینے کےلیے کاؤنٹر پر کھڑا تھا، وہاں ایک فیملی میرے پاس آئی جس نے آتے ہی میرے ساتھ بدتمیزی اور چور چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔


مزید پڑھیں : مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی

احسن اقبال نے بتایا کہ میں نے ان سے کہا کہ آئیں ہاتھ اٹھائیں جس نے چوری کی ہے اس پر خدا کی لعنت ہو اور اگر کوئی کسی پر جھوٹا الزام لگارہا ہے تو اس جھوٹے الزام لگانے والے پر خدا کی لعنت ہو ، آمین کہیں تو وہ لوگ کچھ کہے بغیر چور چور کہتے ہوئے چلے گئے۔



احسن اقبال نے سی سی ٹی وی کیمرے سے نعرے لگانے والی فیملی کی جو تصاویر شیئر کیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پس منظر میں ٹی وی لگا ہے جس میں عمران خان کی کہوٹہ کے انتخابی جلسے میں تقریر نشر ہورہی ہے۔
Load Next Story