فواد چوہدری کا احسن اقبال کو عوام میں جاتے ہوئے برقع پہننے کا مشورہ

سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، فواد چوہدری

سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کو عوام میں جاتے ہوئے برقع پہننے کا مشورہ دے دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے خلاف ایک ریسٹورینٹ میں چور چور کے نعرے لگ گئے اور اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو دیکھ کر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے


احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے "گوگی پیرنی کا حساب دو" جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔

احسن اقبال کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچیس مئی کو عورتوں اور بچوں پر تشدد کرنیوالی حکومت اور بے گناہ لوگوں پر تشدد کرنیوالے وزیر کا لوگوں کے چور چور کہنے پر اتنا دُکھی ہونا بنتا نہیں۔
Load Next Story