اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے مگر مرد یہ حقوق نہیں دیتے اداکارہ ارمینا خان

اداکارہ کا عرب ممالک میں گزشتہ دنوں قتل کی جانے والی 3 خواتین کی خبر پر ردِعمل


ویب ڈیسک July 09, 2022
ارمینا خان سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہیں اور انسانی حقوق کی لئے آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں(فائل فوٹو)

اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے مگر مرد یہ حقوق نہیں دیتے۔

عرب ممالک میں تین خواتین کے قتل کی خبر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ارمینا خان نے افسوسناک واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے مرد چاہے اپنے پاس رکھے یا اسے ختم کردے لیکن ایسا نہیں چلےگا'۔

اداکارہ کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اسلام خواتین کو درحقیقت سب سے زیادہ آزادی اور عزت دیتا ہے۔

جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ 'اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان خواتین کو حقوق کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں'۔




اداکارہ نے ٹوئٹر صارف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا'۔

یاد رہے کہ مختلف ممالک میں کچھ ہی دنوں کے اندرنائرہ اشرف، ایمان راشد لبنیٰ منصور نامی خواتین کو بدترین تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی صنفی بنیاد پر کئی خواتین کا قتلِ عام کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں