قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

فائرنگ کی وجہ فریقین کے مابین آپس کی دشمنی تھی، پولیس


ویب ڈیسک July 09, 2022
تینوں جانور گولیاں لگنے سے مر گئے

لاہور: چونترہ کے علاقے چھچھ میں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل مر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں تین بیل گولیاں لگنے سے مر گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کی آپس میں دشمنی تھی، جس پر فائرنگ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں