قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

فائرنگ کی وجہ فریقین کے مابین آپس کی دشمنی تھی، پولیس

تینوں جانور گولیاں لگنے سے مر گئے

لاہور:
چونترہ کے علاقے چھچھ میں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل مر گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں تین بیل گولیاں لگنے سے مر گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کی آپس میں دشمنی تھی، جس پر فائرنگ ہوئی۔
Load Next Story