انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 210 روپے کا اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.50 روپے کا اضافہ ہوا

فوٹو فائل

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر دباؤ کا شکار رہی اور انٹر بینک میں ڈالر 2.10 روپے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرزکےمطابق جب تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پا جاتااس وقت تک روپے کے دباؤ میں رہنے کا امکان ہے۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2.10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر210روپے10پیسہ کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 207.50روپے سے بڑھ کر210روپے اور قیمت فروخت 208.50روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 209.50 روپے سے کم ہو کر208روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے کم ہو کر211روپے پر آگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 247روپے اور قیمت فروخت250روپے پر مستحکم رہی ۔
Load Next Story